محافظین
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حفاظت پر مامور حضرات میں حضرت سعد بن معاذ، ذکوان بن عبد قیس، محمد بن مسلمہ، زبیر بن عوام رضی اللہ عنہم شامل تھے۔ حضرت زبیر رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پھوپھی حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا کے بیٹے تھے۔ اسی طرح حضرت عباد بن بشر، سعد بن ابی وقاص، ابو ایوب اور حضرت بلال رضی اللہ عنہم بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حفاظت کیا کرتے تھے۔
جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان نازل ہوا: وَاللّٰهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ اور اللہ تعالیٰ آپ کو لوگوں سے محفوظ رکھے گا، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے محافظ رکھنا ترک فرما دیا۔
حُرَّاسُهُ عَلَيْهِ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ
وَحُرَّاسُهُ سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ، وَذَكْوَانُ بْنُ عَبْدِ قَيْسٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ، وَالزُّبَيْرُ بْنُ الْعَوَّامِ ابْنُ عَمَّتِهِ صَفِيَّةَ، وَعَبَّادُ بْنُ بِشْرٍ، وَسَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ، وَأَبُو أَيُّوبَ، وَبِلَالٌ.
وَلَمَّا نَزَلَ عَلَيْهِ قَوْلُهُ تَعَالَى: وَاللّٰهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ، تَرَكَ الْحَرَسَ.
